ابنا: تہران میں پاکستان کے ناظم الامور سہیل صدیقی نے کہا ہے کہ مغرب کی پابندیوں اور دباؤ نے مختلف صنعتی شعبوں میں ایرانی ماہرین کی ترقی و پیشرفت پر کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔سہیل صدیقی نے تہران میں ایران کی تیل کی صنعت کی اٹھارہویں نمائش کے موقع پر کہا کہ اس قسم کی نمائشوں کا انعقاد علاقے میں تیل اور گیس کے صنعت میں کام کرنے والے افراد کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا مناسب موقع ہے۔انہوں نے ایران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبے پر عمل درآمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور اسلام آباد توانائی کے شعبے میں اچھا تعاون کر رہے ہیں اور اس تعاون کو مزید بڑھانے کے بارے میں پرامید ہیں۔واضح رہے کہ آج سے تہران میں تیل و گیس کی صنعت کی اٹھارہویں بین الاقوامی نمائش شروع ہوئی ہے جو چار روز تک جاری رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 410676
تہران میں پاکستان کے ناظم الامور سہیل صدیقی نے کہا ہے کہ مغرب کی پابندیوں اور دباؤ نے مختلف صنعتی شعبوں میں ایرانی ماہرین کی ترقی و پیشرفت پر کوئی اثر نہیں ڈالا ہے۔